چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے 4 ساتھیوں کو ہلاک کردیا

سانتھ کمار کا ساتھی اہلکاروں سے تنازع تھا، ترجمان سی آر پی ایف


December 10, 2017
سانتھ کمار کا ساتھی اہلکاروں سے تنازع تھا، ترجمان سی آر پی ایف۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR/CHITRAL/SHANGLA: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں قائم سیکیورٹی کیمپ میں سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے 4 ساتھیوں کو ہلاک اور ایک سینئر افسر کو زخمی کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے سیکیورٹی کیمپ میں تعینات 35 سالہ بھارتی سیکیورٹی اہلکار سانتھ کمار نے معمولی تلخ کلامی پر سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے اپنے چارساتھیوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک شدگان میں دو سب انسپکٹر، ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل شامل ہیں جبکہ ایک سینئر افسر بھی زخمی ہے۔

سی آرپی ایف کے انتظامی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اہلکاروں کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سانتھ کمار کا سب انسپکٹر وکی شرما کےساتھ تنازع تھا جس پرجھگڑا ہوا اور اہلکار نے فائرنگ کی، واقعے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ریاست چھتیس گڑھ کو ماؤ باغیوں کی کا سامنا ہے جس کو کچلنے کےلئے انڈین پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو ریاست میں تعینات کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |