سعودی عرب پر داغے گئے میزائلوں پر ایرانی کمپنی کا نشان

میزائل جس کمپنی نے بنائے تھے وہ بلیک لسٹ میں شامل ہے، اقوام متحدہ


ویب ڈیسک December 10, 2017
میزائل جس کمپنی نے بنائے تھے وہ بلیک لسٹ میں شامل ہے، اقوام متحدہ۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر داغے گئے میزائلوں کی ساخت یکساں ہے اور ان پر ایرانی کمپنی کے لوگو جیسا نشان موجود ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملے کے لیے داغے گئے میزائلوں کی ساخت یکساں ہیں۔ ان کے ٹکروں پر ایرانی کمپنی شاہد بغیری انڈسٹریل گروپ کے لوگو سے ملتا جلتا نشان تھا جسے اقوام متحدہ بلیک لسٹ کر چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے اہلکاروں نے میزائلوں کے مشاہدہ کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا اور میزائل کے ٹکروں کا جائزہ لیا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ

گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ حوثی باغیوں نے یمن سے سعودی عرب پر جن میزائلوں سے حملہ کیا وہ ایران نے فراہم کیے تھے جب کہ سعودی عرب نے بھی ایران پر حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب پر حملوں کیلیے حوثی باغیوں کو ایران میزائل فراہم کررہا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور شہر خمیس مشیط پر یمن سے میزائل حملہ کیا گیا تاہم سعودی سیکیورٹی فورسز نے حملوں کو ناکام بنادیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں