برآمدات کودگناکرنے کامنصوبہ تیارکرلیاطاہررضانقوی

تجارتی پالیسی میں مسائل کا حل ممکن بنایا جائے گا، چیف ایگزیکٹوٹی ڈی اے پی


Commerce Reporter August 07, 2012
تجارتی پالیسی میں مسائل کا حل ممکن بنایا جائے گا، چیف ایگزیکٹوٹی ڈی اے پی

ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر رضا نقوی نے کہاہے کہ ملکی برآمدات میں اضافے کے وسیع ترین مواقع موجودہیں، وسط ایشیائی ریاستیں پاکستانی مصنوعات کی وسیع منڈی ثابت ہوں گی،آنے والے دنوں میں ملکی مصنوعات کی برآمدات میں 100 فیصد سے زائداضافے کامنصوبہ تیارکرلیاگیا ہے۔

نئی آنے والی تجارتی پالیسی میں تمام متعلقہ اداروں کے مسائل کے حل کو ممکن بنایا جائے گا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس لاہورکے دورے کے موقع پر انھوںنے کہاکہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈکا مسئلہ جلد حل کر لیاجائے گا۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین شیخ عبدالوحید صندل نے کہا کہ کاروبار دوست پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے برآمدات میں کمی ہو رہی ہے،

ٹی ڈی اے پی کوملکی مصنوعات کو بیرونی منڈیوں میں متعارف کرانے کیلیے اپنی پالیسی کو مزید بہتر بنانا ہوگاتا کہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے، ای ڈی ایف فنڈ قائم ہونے کے باوجودبزنس کمیونٹی فائدہ نہیں ہوا۔ اظہرمجیدشیخ نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی اس حوالے سے کلیدی کردار اداکرسکتی ہے۔

سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور ٹی ڈی اے پی کے تعاون سے تجارت کونیا عروج ملے گا،ٹی ڈی اے پی کو ملکی مصنوعات کو یورپی ممالک میں متعارف کرانے کیلیے منصوبہ تیارکرنا چاہیے تاکہ یورپی ممالک کی ڈیوٹی فری آفر سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر سنیٹر حاجی غلام علی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلیے ہرپلیٹ فارم کو استعمال کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کی جانب سے مہمانوں کیلیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا، ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر رضا نقوی کو اعزازی شیلڈ اورتحائف پیش کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں