پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں حلقہ بندی بل کی منظوری پر مشروط آمادگی

سینیٹ کے کل اجلاس میں آئینی ترمیمی بل کی منظوری کا امکان ہے، ذرائع

سینیٹ کے کل اجلاس میں آئینی ترمیمی بل کی منظوری کا امکان ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل پر مشروط آمادگی ظاہر کی ہے جس کے بعد بل کل سینیٹ کے اجلاس میں منظور کرایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے بروقت انتخابات یقینی بنانے کے لیے اپنی شرائط پر حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم پر آمادگی ظاہر کی ہے، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے شرائط میں کہا ہے کہ بل کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا اطلاق صرف اگلے الیکشن پر ہوگا جب کہ بل مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات پر بھی اثر انداز نہیں ہوگا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں:حلقہ بندی بل چوتھی بار سینیٹ ایجنڈے سے باہر

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر التواء آئینی ترمیمی بل کی سینیٹ کے کل ہونے والے اجلاس میں منظوری متوقع ہے جب کہ مردم شماری کی حتمی رپورٹ آنے پر حلقہ بندیوں کا تعین دوبارہ ہوگا اور حتمی رپورٹ اپریل میں آنے کا امکان ہے۔
Load Next Story