ٹیسٹ رینکنگ یونس کا ایک درجے بہتری سے نواں نمبر

ٹاپ 20 میں شامل اظہر علی اورمصباح بدستور 12اور 16ویں پوزیشن پر موجود۔

ٹاپ 20 میں شامل اظہر علی اورمصباح بدستور 12اور 16ویں پوزیشن پر موجود۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

ٹیسٹ رینکنگ میں یونس خان ایک درجہ بہتری کے ساتھ نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹاپ 20 میں شامل دیگر دو پاکستان اظہر علی اور کپتان مصباح الحق بدستور 12 ویں اور 16 ویں نمبر پر موجود ہیں، اسی طرح بولنگ میں سعید اجمل کی تیسری اور عبدالرحمان کی 13 ویں پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا۔ ٹیم رینکنگ میں ٹاپ پر جنوبی افریقہ موجود ہے تاہم دوسری پوزیشن پر قبضے کیلیے انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جنگ میں شدت آگئی۔




اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیت لیتا ہے تو وہ اپنی دوسری پوزیشن کو مستحکم کرلے گا، نیوزی لینڈ کی کامیابی کی صورت میں اگر بھارت باقی دو ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کو پچھاڑ دے تو دوسری پوزیشن اس کی ہوجائے گی، البتہ اگر نیوزی لینڈ جیتا اور آسٹریلیا باقی دونوں ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کرتا ہے تو دوسری پوزیشن اسی کے قبضے میں چلی جائے گی۔
Load Next Story