قومی ون ڈے کرکٹ کراچی ڈولفنز نے بہاولپور کو آؤٹ کلاس کردیا
شاہ زیب حسن کی طوفانی ففٹی، ملتان ٹائیگرز نے حیدرآباد ہاکس کو 6 وکٹ سے مات دی۔
قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی ڈولفنز نے بہاولپور اسٹیگز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 10 وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی۔
شاہ زیب حسن نے ناقابل شکست ففٹی اسکور کی، بارش سے متاثرہ مقابلے میں ناکام ٹیم91 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، فاتح سائیڈ نے ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا،ملتان ٹائیگرز نے میزبان حیدرآباد ہاکس کو 6 وکٹ سے مات دی، سیالکوٹ اسٹالینز کو حیران کن طور پر کوئٹہ بیئرز نے ایک وکٹ سے ہرا دیا، فیصل آباد وولفز کو ایبٹ آباد فالکنز نے 8 وکٹ سے شکست دی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق گڑھی خدابخش کے شہید بینظیر بھٹو انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میچ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوا،بہاولپور کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20 اوورز میں 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی، انصارجاوید 17، حماد اعظم16 اور شاہان اکرم 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
عاطف مقبول نے17رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں، حارث ایاز اور فہیم احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، ڈولفنز نے شاہ زیب کی ناقابل شکست ففٹی کی بدولت ہدف 6.2 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا، اوپنر نے 53 کی اننگز کھیلی، انھوں نے22 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چھکے اور 3 چوکے جڑے، خالد لطیف 36 پر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز 3 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں سے مزین رہی۔نیاز اسٹیڈیم پر میزبان حیدرآباد ہاکس 6 وکٹ پر 314رنز بناکر بھی ہارگئی، شرجیل خان 86 ، رضوان احمد77، عظیم گھمن 64اور فیصل اطہر47رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے، عادل حنیف اور سعید انور جونیئر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ملتان ٹائیگرز نے 47.2 اوورز میں 4 وکٹ پر 315رنز بناکر معرکہ سرکرلیا۔
کاشف نوید نے 98 کی فتح گر اننگز کھیلی، ذیشان اشرف (58) رمیز عالم(57) اور سعید انور جونیئر(53) بھی ٹیم کی فتح میں معاون بنے۔میونسپل اسپورٹس کمپلیکس ، میرپورخاص میں کوئٹہ بیئرز نے سنسنی خیز مقابلے میں سیالکوٹ اسٹالینز کو 1وکٹ سے مات دے دی، ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد ناکام ٹیم نے علی خان کے51 ناٹ آؤٹ اور بلاول بھٹی کے 30رنز کی بدولت 48.5 اوورز میں 176 رنز اسکور بورڈ پر جوڑے، فیض اللہ اور شہزاد ترین نے 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں، کوئٹہ 47.1 اوورز میں9 وکٹ پر 179رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی، عابدعلی 39 اور شہزاد ترین 26 رنز بناکر نمایاں رہے، عدیل ملک نے 3 جبکہ منصور امجد نے 2 پلیئرز کو پویلین واپس چلتا کیا۔
آزاد جموں کشمیر کے میرپور کرکٹ اسٹیڈیم پر ایبٹ آباد فالکنز نے فیصل آباد وولفز کو 8 وکٹ سے شکست دی، وولفز کی ٹیم 36.2 اوورز میں104رنز پر ہمت ہارگئی، آصف بٹ17اور منیراحمد14رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اکرام اللہ اور یاسر شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو قابو کیا، خالد عثمان کے حصے میں2 وکٹیںآئیں، فالکنز نے ہدف 14.5 اوورز میں2 وکٹ پر حاصل کرلیا، میر اعظم نے33 گیندوں پر54 رنز بٹورے، حریف ٹیم کیلیے سمیع نیازی نے دونوں وکٹیں اپنے نام کیں۔ علاوہ ازیں کراچی زیبراز اور راولپنڈی ریمز جبکہ اسلام آباد لیپرڈز اور لاہور لائنز کے میچز اسلام آباد میں بارش کی نذر ہوگئے۔