اسپیڈ اسکیٹنگ میں ڈینس نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا

ڈینس نے سالٹ لیک سٹی کے یوتھا اولمپک اوول میں مقررہ فاصلہ ایک منٹ 41.02 سیکنڈز میں طے کیا


ڈینس نے سالٹ لیک سٹی کے یوتھا اولمپک اوول میں مقررہ فاصلہ ایک منٹ 41.02 سیکنڈز میں طے کیا۔ فوٹو:انٹر نیٹ

روس کے ڈینس یوسکوف نے مینز 1500 میٹر ریس میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

یوتھا میں جاری ورلڈ کپ اسپیڈ اسکیٹنگ ایونٹ میں روس سے تعلق رکھنے والے ڈینس نے امریکی پلیئر شینی ڈیوس کا قائم کردہ 8 برس پرانا ریکارڈ توڑدیا جب کہ 1500 میٹر ریس میں تین بار کے ورلڈ چیمپئن ڈینس نے سالٹ لیک سٹی کے یوتھا اولمپک اوول میں مقررہ فاصلہ ایک منٹ 41.02 سیکنڈز میں طے کیا۔

اس سے قبل شینی ڈیوس نے دسمبر2009 میں ایک منٹ 41.04 سیکنڈ کی پرفارمنس دیکر ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا، 1500 میٹر ریس میں نیدرلینڈز کے کیون ویرویج نے دوسری پوزیشن پائی، ان کی پرفارمنس 1 منٹ41.63 سیکنڈ رہی، ان کے ہم وطن تھامس کورل نے تیسرے نمبر پر اکتفا کیا اور ان کی پرفارمنس 1:42.92 رہی، امریکا کے جوئے مینٹیا نے چوتھی جب کہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ڈینی موریسن نے ٹاپ فائیو میں جگہ بنالی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔