فیصل آباد میں ’’ایکسپریس ہوم ایکسپو‘‘کا شاندار انعقاد
ایکسپریس میڈیا گروپ طالب علموں کے لیے مختلف ایجوکیشن نمائشوں کا اہتمام بھی کرتا رہتا ہے
ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام فیصل آباد میں ہونے والی ''ایکسپریس ہوم ایکسپو'' میں فیصل آباد اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ہوم ایکسپو کو رئیل اسٹیٹ اور ہوم ڈیکور بزنس کے لیے شاندار اور بامقصد ایونٹ قرار دیا۔ وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری حاجی اکرم انصاری نے ''ہوم ایکسپو'' کا افتتاح کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ کا یہ منفرد اعزاز ہے کہ اس کے زیراہتمام نہ صرف پاکستان کے مختلف شہروں میں بلکہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مختلف اہم اور مفید موضوعات پر نمائشوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن سے نہ صرف عوام کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ اس سے کمرشل سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ موجودہ ایکسپو میں تعمیراتی شعبے پر فوکس کیا گیا لیکن اس کا فائدہ تعمیراتی شعبے کے ساتھ ان لوگوں کو بھی ہو گا جو رہائش یا کاروبار کے لیے مکان بنانا چاہتے ہیں لیکن انھیں کوئی تجربہ نہیں چنانچہ وہ اس ایکسپو سے بہت استفادہ کر سکیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ طالب علموں کے لیے مختلف ایجوکیشن نمائشوں کا اہتمام بھی کرتا رہتا ہے جن سے طلبا و طالبات کو اپنے تعلیمی کیریئر میں بہت مدد ملتی ہے۔ وزیر مملکت حاجی اکرم انصاری نے ایکسپو کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ نے فیصل آباد میں ایک شاندار ٹرینڈ متعارف کروایا ہے اور ایسے ایونٹ نہ صرف عام آدمی کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں بلکہ حکومت کے لیے بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فیصل آباد میں پہلی ہوم ایکسپو دیکھ کر دلی خوشی ہورہی ہے اور خصوصاً اس میں بین الاقوامی اور ملکی بڑی کمپنیز کی شرکت نے معیار پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ عوام کو خصوصاً شہر کے تاجروں اور صنعتکاروں کو عوام تک معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایسے ایونٹس کا حصہ بننا چاہیے۔
ایکسپریس نے جس طرح عوام کو معیاری اخبار اور چینل کے ذریعے سچ دکھانے اور بتانے کا مشن جاری رکھا ہوا ہے ایکسپو کا انعقاد بھی ان کے اسی مشن کا حصہ ہے۔ ہوم ایکسپو میں ملک بھر کے بڑے گروپس نے بھر پور شرکت کی جب کہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایکسپریس کی جانب سے موٹرسائیکل' ڈیپ فریزر اور ریفریجریٹر بھی تقسیم کیے گئے۔