آنگن ٹیڑھا آج آرٹس کونسل کے ممبران کیلیے پیش کیا جائیگا

خصوصی شو میں ممبران اور ان کے اہلخانہ شریک ہونگے، ٹکٹ نہیں لیا جائے گا.


Showbiz Reporter March 14, 2013
آج کا ڈرامہ جدت پسندی کی جانب نکل چکا ہے، ڈائریکٹرداورمحمودکی گفتگو فوٹو : ایکسپریس

انور مقصود کا تحریر کیا ہوا کھیل آنگن ٹیڑھا کاخصوصی شوآج(جمعرات کو) آرٹس کونسل کراچی کے ممبران کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس شو میں آرٹس کونسل کراچی کے ممبران اور انکی اہلخانہ شرکت کرسکیں گے، تھیٹرڈرامہ آنگن ٹیڑھاکے ڈائریکٹرد اور محمودکا کہنا ہے کہ ہمیں اہل کراچی کی جانب سے تھیٹر کے حوالے سے اچھا رسپانس ملا ہے جس کی وجہ سے ہماری مزید ہمت بندھی ہے چونکہ اس شو کی کامیابی میں آرٹس کونسل کا اہم کردار ہے تو ہم نے سوچا کہ اسکے ممبران کے لیے ایک خصوصی شو رکھا جائے جس میں ممبران کی فیملیز بھی شرکت کرسکیں، اس شو میں ممبران آرٹس کونسل سے ٹکٹ نہیں لیا جائے گا۔



انھوں نے مزید کہا کہ تھیٹر ڈرامہ آنگن ٹیڑھا مزید 2 ماہ جاری رہے گا، انورمقصود سے گزارش کریں گے کہ ہاف پلیٹ کو بھی تھیٹر کی شکل میں کرنے کی اجازت دیں تاکہ جو نوجوان اس ڈرامے کو دیکھنے سے قاصر رہے ہیں وہ بھی ان ڈراموں کو دیکھ سکیں، ماضی کے ڈراموں میں ہمیں اپنا کلچرزبان اور لوگ دیکھنے کو ملتے ہیں، آج کا ڈرامہ اپنی روایتوں سے کچھ آگے نکل کر جدت پسندی کی جانب نکل چکا ہے، ہمیں ان ڈراموں کو دیکھنا چاہیے جس میں اپنی مٹی کی خوشبومحسوس ہو، ایک سوال کے جواب میں داورمحمود نے کہا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم نے انور مقصود کی رہنمائی میں کام کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں