جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کو سی پیک کا حصہ بنانے پر غور
پی جی جے ڈی سی کی تجویز پر انویسٹمنٹ بورڈ جی بی، اے جے کے، فاٹا حکومتوں سے مشاورت کے بعد زون کاتعین کریگا۔
پاکستان جیمز اینڈ جیو لری ڈیولپمنٹ کمپنی نے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کو بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ایکسپریس کو موصول دستاویز کے مطابق پاکستان کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کے پوٹینشل کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کو بھی چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بنانے کی تجویز زیر غور ہے ایکسپریس کو حاصل دستاویز کے مطابق پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی (پی جی جے ڈی سی) کی جانب سے پاکستان کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کو چائنا پاکستان اقتصادی راہدا ری منصوبے میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری بورڈ (بی ا و آئی) کو لکھے جانے والے ایک لیٹر میں یہ کہا گیا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گوادر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بننے والے اقتصادی زون میں جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کو بھی شامل کیا جائے تاکہ اس سیکٹرکو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں جیمز اور جیولری کی برآمدات کو بڑھایا جا سکے۔
ایکسپریس کو موصول دستاویز کے مطابق سرمایہ کاری بورڈکی جانب سے منرلز اور مائنز کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے ایک سب ورکنگ گروپ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے، اس سلسلے میں سرمایہ کاری بورڈ نے یہ معاملہ وزارت توانائی اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان سے بھی اٹھایا ہے جو چائنا پاکستان اقتصا دی راہد اری منصوبے میں شامل کرنے کے لیے گلگت بلتستان، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر میں اس سیکٹر کے لیے مناسب مقامات کی نشاندہی کرے گا۔
پاکستان میں جیمز اینڈ جیولری سیکٹر انتہائی اہمیت کا حامل سیکٹر ہے تاہم گزشتہ چند سال کے دوران اس سیکٹر کو نظر اندازکرنے کے باعث اس کی برآمدات میں کمی آئی 2012کے بعد جیمز اینڈ جیولری کی برآمدات کو دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ1ارب روپے سے زائد کی جیمز اینڈ جیولری کی برآمدات کم ہو کر 27کروڑ روپے تک آچکی ہیں جس کے باعث ملک میں جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہی وجوہات کے باعث پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے اس سیکٹر کو سی پیک میں شامل کرکے فروغ دینے کی درخواست کی گئی ہے۔