نیب اہلکار جاوید خان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
ہزارہ کالونی کے رہائشی نیب اہلکار جاوید خان ولد شیرین خان کی 6 ماہ بعد شادی ہونی تھی.
ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نیب اہلکار کی 6 ماہ بعد شادی تھی،مقتول کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
ہزارہ کالونی کے رہائشی نیب اہلکار جاوید خان ولد شیرین خان کی 6 ماہ بعد شادی ہونی تھی، مقتول کے بڑے بھائی اورنگزیب نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول جاوید 7 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور آبائی تعلق سوات سے ہے ۔
مقتول واقعے کے روز دفتر نہیں گیا تھا ، مقتول کے سر اور جسم پر گولیاں ماری ہیں اور اس سے اندازہ ہوتا ہے انھیں ٹارگٹ کیا گیا ہے ،ان کی والدہ لاہور سے کراچی آنے کیلیے روانہ ہو گئیں ہیں ،جاوید کی نماز جنازہ آج ادا کردی جائے گی اور تدفین ڈیفنس میں واقع قبرستان میں کی جائے گی، مقتول کے دوست عامر کا کہنا ہے کہ جاوید کو پولیس اہلکار ہونے کی وجہ سے ٹارگٹ کیا گیا ہے۔