احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے دیا

ضامن نے ملزم اسحاق ڈار کو 3 روز میں پیش نہ کیا تو ضمانت ضبط کرلی جائے گی، عدالتی حکم


Numainda Express December 11, 2017
ضامن نے ملزم اسحاق ڈار کو 3 روز میں پیش نہ کیا تو ضمانت ضبط کرلی جائے گی، عدالتی حکم۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے متعلق نیب کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

فاضل جج محمد بشیر نے 4 دسمبر کو اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جب کہ عدالت شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت آج ہوئی۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامن کو حکم دیا کہ ملزم کو 3 روز میں پیش کرے بصورت دیگر آپ کی ضمانت ضبط کرلی جائے گی۔ عدالت نے سابق وزیرخزانہ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

علاوہ ازیں ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ آنے کا امکان ہے جبکہ استغاثہ کے گواہ، وزارت خارجہ کے ملازم آفاق احمد کو طلب کیاگیا ہے، العزیزیہ ریفرنس میں بینک افسر پر نواز شریف کے وکیل جرح کرینگے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔