بھارتی انتخابات میں پاکستان کی مداخلت کا الزام مضحکہ خیز ہے دفتر خارجہ

بھارت اپنی انتخابی بحث میں پاکستان کوگھسیٹنا بند کرے، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت اپنی انتخابی بحث میں پاکستان کوگھسیٹنا بند کرے، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو : فائل

دفتر خارجہ نے بھارتی انتخابات میں پاکستان کی مداخلت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی انتخابی بحث میں پاکستان کوگھسیٹنا بند کرے، بھارتی انتخابات میں پاکستان پر مداخلت کا الزام بالکل بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے، بھارتی سیاستدان سازشوں کے بجائے اپنی محنت سے کامیابی حاصل کریں۔




واضح رہے کہ اتوار کو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی ریاست گجرات کی اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان مداخلت کررہا ہے۔
Load Next Story