اداکارہ صبا قمر ریمپ پر واک کے دوران گر گئیں

عروسی لباس میں ملبوس صبا قمر ریمپ پر واک کرتے ہوئے لڑکھڑائیں اور سنبھلنے کی کوشش میں گر پڑیں


ویب ڈیسک December 11, 2017
اداکارہ صبا قمر ریمپ پر واک کرتے ہوئے گرگئیں؛ فوٹوفائل

پاکستانی اداکارہ صبا قمر برائیڈل فیشن ویک کے دوران ریمپ پر واک کرتے ہوئے گر پڑیں۔

لاہور میں رنگوں و نور سے بھرپور تین روزہ برائیڈل فیشن ویک کے دوران دیگر ماڈلز کے ہمراہ باغی اداکارہ صبا قمر بھی بطور شو اسٹاپر جلوہ گر ہوئیں۔ صبا قمر سنہرے رنگ کے لباس میں دلہن کی طرح سجی ہوئی بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ تاہم وہ اس وقت مذاق کا نشانہ بن گئیں جب واک کرتے ہوئے لڑکھڑا کر سنبھلنے کی کوشش میں گرگئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی ماڈلز نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، صبا قمر

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BcjQXW4jCiE/"]

تاہم اداکارہ سب کے سامنے گرنے پر شرمندگی کا اظہار کرنے کے بجائے خود اعتمادی سے اٹھیں اور دوبارہ ریمپ پر واک کرنی شروع کردی۔ شو میں موجود لوگوں نے اداکارہ کی خود اعتمادی پر تالیاں بجا کر انہیں داد دی۔

واضح رہے کہ صبا قمر فلم 'ہندی میڈیم' کے ذریعے بھارتی اداکارعرفان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرچکی ہیں جب کہ ان دنوں وہ پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی ڈراما سیریل 'باغی' میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں