رواں مالی سال نئے انجن خریدناترجیح ہوگیوزیرریلوے

ریلوے کے انفرااسٹرکچرکی بحالی اور سروسز کو بہتربنانے سے متعلق 37پروجیکٹس پر 22.8 ارب روپے خرچ کرے گی


APP August 07, 2012
96لوکوموٹوکی مرمت کیلیے6.1 ارب روپے کے قرضے کی منظوری دیدی گئی، فوٹو اے ایف پی

MOGADISHU: وزارت ریلوے رواں مالی سال کے دوران ریلوے کے انفرااسٹرکچرکی بحالی اور سروسز کو بہتربنانے سے متعلق 37پروجیکٹس پر 22.8 ارب روپے خرچ کرے گی تاکہ ریلوے کومنافع بخش ادارہ بنایا جا سکے، 2012-13 کے دوران نئے لوکوموٹوانجنزکوترجیحی دی جائے گی کیونکہ اس وقت ریلوے کے پاس ٹرینیںچلانے کیلیے 500 لوکوموٹوکی قلت ہے۔

وزیر ریلوے غلام احمدبلورنے بتایاکہ96 لوکوموٹوکی مرمت کیلیے 6.1 ارب روپے کے کمرشل لون کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ پلاننگ کمیشن نے 35 ارب روپے مالیت کی 3بڑی اسکیموں کی منظوری بھی دی ہے۔ انھوںنے بتایاکہ 27 لوکوموٹوکی بحالی کیلیے لیٹرآف انٹریسٹ بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ 150 نئے لوکوموٹوکے حصول کیلیے کوشش کررہے ہیں اور جلد ہی اس کے ٹینڈر جاری کیے جائیںگے.

150 لوکوموٹوکوبحال کرکے چلنے کے قابل بنایاجائے گا جبکہ 75 لوکوموٹوملنے کے مراحل میں ہیں۔ انھوںنے بتایاکہ رواںسال 150 کوچز تیارکی جائیں گی جبکہ لاہوراورکراچی کے درمیان ٹریک کوڈبل کرنے کا کام دسمبرتک مکمل کرلیاجائے گاجس کے بعدلاہورسے فیصل آباد اور لاہورسے لالہ موسیٰ تک ٹریک کوڈبل کرنے کے 2 نئے پروجیکٹ شروع کیے جائیںگے۔ انھوں نے بتایاکہ جنوری 2012 سے اب تک ریلوے کی2261 ایکڑزیرقبضہ اراضی واگزار کرالی گئی ہے.

وزارت میںپروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ بھی قائم کیا جا رہا ہے جس سے مختلف پروجیکٹس کی بروقت تکمیل میںمددملے گی، پریم نگراورشیرشاہ ریلوے اسٹیشن پردوڈرائی پورٹ قائم کیے جائیںگے جن کیلیے بالترتیب 494 اور485 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انھوںنے ایک سوال پر بتایاکہ 55 فیصدٹریک اپنی مدت مکمل کرچکاہے.

70 فیصدکارگوویگنزکی صلاحیت کم ہوچکی ہے جبکہ 86 فیصد پل 100 سال پرانے ہیں اور سگنلزکا جو نظام ہمارے ہاں ہے وہ دنیامیںمتروک ہوچکاہے۔ انھوںنے بتایاکہ ریلوے کو 20 جون 2012 تک 14.92 ارب روپے کی آمدنی ہوئی جوگزشتہ سال کے اسی عرصے میں18.04 ارب روپے تھی، ہم نے ریلوے کوفعال رکھنے کے لیے قلیل مدتی منصوبے ترتیب دیے ہیں۔ غلام احمد بلورنے کہاکہ ہمیںامیدہے کہ رواں مالی سال 23 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں