ویرات اورانوشکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنی شادی کی خوشخبری سنائی۔


ویب ڈیسک December 11, 2017
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنی شادی کی خوشخبری سنائی۔ فوٹو: ٹوئٹر

نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔


گزشتہ کئی روز سے بھارتی میڈیا پر اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے چرچے رہے اور گزشتہ ہفتے انوشکا شرما اپنے خاندان سمیت اٹلی روانہ ہوئی تھیں جہاں اٹلی کے شہر میلان میں ٹسکنی کے تاریخی قلعہ بورگو فینو چیٹو میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی اطلاع خود ادکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے دی۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ آج سے ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے جب کہ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ محبت بھرا دن ہمارے خاندان اور چاہنے والوں کی دعاؤں سے مزید خاص بنے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انوشکا شادی کے سوال پر گھبرا گئیں



دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے شادی کی خوشخبری سنائی اور وہی تمام الفاظ دہرائے جو انوشکا شرما نے اپنی پوسٹ میں ٹوئٹ کیے تھے۔



بھارتی میڈیا میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی تقریب کا دعوت نامہ بھی زیر گردش ہے جس کے مطابق ان کا استقبالیہ 21 دسمبر کو نئی دلی میں ہوگا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں