سعودی حکومت کا 2018 سے ملک بھر میں سینما گھرکھولنے کا اعلان

2030 تک ملک بھر میں 300 سینما گھر کھولے جائیں گے، سعودی حکومت

2030 تک ملک بھر میں 300 سینما گھر کھولے جائیں گے، سعودی حکومت۔ فوٹو : فائل

TANGLA, ASSAM, INDIA:
سعودی حکومت نے 2018 سے ملک بھر میں سینما گھروں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے ملک بھر میں گزشتہ 37 سال سے بند سینما گھروں کو کھولنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 2018 میں مارچ تک پہلا سینما گھر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ سعودی وزیر ثقافت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سینما گھروں کے کھلنے سے اقتصادی ترقی کی صورتحال بہتر ہوگی جب کہ ثقافت کے شعبے میں وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت


سعودی حکومت کے مطابق 2030 تک ملک بھر میں 300 سینما گھر کھولے جائیں گے جس میں 2 ہزار کے قریب اسکرینز لگائی جائیں گی جب کہ اس حوالے سے لائسنس کی فراہمی کا عمل آئندہ ہفتے شروع کیا جائے گا۔

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 'وِژن 2030' کے تحت ملک میں کئی طرح کی اصلاحات کی جا رہی ہیں جن میں خواتین پر عائد متعدد پابندیوں کو ہٹایا جا رہا ہے، انہیں اصلاحات کے تحت چند ماہ قبل خواتین کے گاڑی چلانے اور اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے پر عائد پابندیاں اٹھائی گئی تھیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 1980 میں سینما گھروں پر پابندی لگائی گئی تھی جس کے تحت ملک بھر میں تقریباً 37 سال سے سینما گھر بند پڑے تھے۔
Load Next Story