انتخابی شیڈول کا اعلان 1817مارچ کوکردیا جائیگا الیکشن کمیشن
کاغذات نامزدگی کی ملک بھر میں ترسیل رواں ہفتے شروع ہوجائے گی، سیکریٹری اشتیاق احمد
سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے بتایا ہے کہ 18-17 مارچ کو عام انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیاجائے گااور 8یا 9 مئی کوعام انتخابات کے انعقادکا امکان ہے۔
تمام سیاسی قوتوں میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے ہوجائے گا۔آئندہ عام انتخابات کیلیے شیڈول کااعلان نگران حکومت کے قیام کے بعدکیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ایک خودمختارادارہ ہے اوراسے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات یقینی بنانے کے لیے کوئی بھی اقدام کرنے کی اجازت ہے۔
انھوں نے کہاکہ انتخابات کیلیے نئی انتخابی فہرست پہلے ہی تیارہوچکی ہے جوتمام صوبوں میں ایک ہی دن منعقد ہونے کی توقع ہے۔انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی چھپائی کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔رواں ہفتے کاغذات نامزدگی کی ملک کے طول وعرض میں ترسیل شروع ہوجائے گی۔کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ بھی دو تین روز میں کرلیں گے ۔