پاکستان کی وجہ سے بھارت کا ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکار

آئندہ 4 سال تک فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کے ساتھ کوئی سیریز ہمارے شیڈول میں شامل نہیں، سیکرٹری بی سی سی آئی


Sports Reporter December 11, 2017
آئندہ 4 سال تک فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کے ساتھ کوئی سیریز ہمارے شیڈول میں شامل نہیں، سیکرٹری بی سی سی آئی۔ فوٹو : فائل

بھارت نے پاکستان کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکار کر دیا اور اس حوالے سے بی سی سی آئی نے اپنے موقف سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا ہے۔

بی سی سی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کی وجہ سے ایونٹ کی میزبانی نہیں کر سکتے، بھارت نے اپنے اس فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا، کونسل کا سالانہ اجلاس 18 دسمبر کو ہونا ہے، سیکرٹری بی سی سی آئی امیتابھ چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ 4 سال تک فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کے ساتھ کوئی سیریز ہمارے شیڈول میں شامل نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات سیاسی کشیدگی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں، 2014 میں بھارت نے بگ تھری کی حمایت کے بدلے پاکستان کے ساتھ 8 سال میں 6 باہمی سیریز کھیلنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس میں سے ایک سیریز بھی نہیں کھیلی جا سکی اسی وجہ سے پی سی بی نے آئی سی سی تنازعہ کمیٹی سے رجوع کر رکھا ہے ، بورڈ باہمی میچز کا انعقاد ممکن نہ ہونے پر نقصان کا ازالہ چاہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |