نیویارک میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی حملہ آور گرفتار

گرفتار کیے گئے 27 سالہ نوجوان کا تعلق بنگلادیش سے ہے جو 7 سال سے امریکا میں مقیم تھا، امریکی پولیس


ویب ڈیسک December 11, 2017
متاثرہ علاقے کو خالی کرایا جارہا ہے،فوٹو:انٹرنیٹ

امریکا کے شہر نیویارک کے مین ہٹن بس ٹرمینل پر دھماکے کے نیتجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہٹن میں ٹائمز اسکوائر کے قریب پورٹ اتھارٹی پر زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا، جائے دھماکا سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔



امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کےقریب ممکنہ پائپ بم پھٹنے سے ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔



امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے بعد گرفتار کیا گیا مشتبہ شخص کا تعلق بنگلادیش سے ہے، 27 سالہ بنگالی نوجوان گزشتہ 7 سال سے امریکا میں مقیم تھا جب کہ ملزم کے قبضے سے ایک پائپ بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔



نیویارک پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مین ہٹن بس ٹرمینل کی 42 اسٹریٹ اور 8 ایونیو کے درمیان زوردار دھماکا ہوا جب کہ متاثرہ مقام پر اے سی اور ای لائن موجود ہیں جسے مسافروں سے خالی کرالیا گیا ہے۔



دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بس ٹرمینل پر ہونے والے دھماکے کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |