موجودہ حکومت کا قرضہ آئندہ 2نسلوں پراثرانداز ہوگا خرم دستگیر

ہر پاکستانی 80 ہزار کا مقروض ہوچکا، فرخ سلیم، عاصمہ ارباب، اسدعمر، لائیوود طلعت میں گفتگو


Monitoring Desk March 14, 2013
فوٹو : فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کا کام منصفانہ اور پرامن الیکشن کرانا ہے لیکن اس کو کرپشن کے کینسر پرمرہم پٹی ضرور رکھنی چاہیے۔

ایکسپریس نیو زکے پروگرام لائیو ود طلعت میں اینکرپرسن طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے روزانہ کی بنیاد پر 7 ارب روپے چھاپے ہیں اورجو قرضہ ہوچکا ہے وہ کم ازکم اگلی دو نسلوں پر اثرانداز ہوگا، بہتر ہوتا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا فیصلہ پہلے ہوجاتا ۔ پیپلزپارٹی کی رہنما عاصمہ ارباب عالمگیر نے کہا کہ ہم نے مشکلات میں اضافہ نہیں کیا،دنیا بھر میں معاشی حالات خراب ہوئے لیکن ہم نے صورتحال کوسنبھالے رکھا۔

مجھے نہیں پتہ کہ وزیراعظم کون آئے گا لیکن جو بھی آئے اس کو سوجھ بوجھ ہونی چاہیے۔ رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت سے قبل 6 ہزار ارب روپے قرضہ تھا اب یہ قرضہ 14 ہزار ارب روپے ہوچکا ہے، جب تک طاقتور طبقے سے ٹیکس نہیں لیا جاتا ملک کے مسائل کم نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں