امریکی کمپاؤنڈ کا معاملہ سینیٹ کمیٹی کو بھجوا دیا رضا ربانی

سیکریٹری دفاع کراچی ایئر پورٹ پر امریکی کمپاؤنڈ کے بارے میں اپنی بریفنگ پر قائم ہیں

فوٹو: فائل

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے چیئرمین رضا ربانی نے کہاہے کہ سیکریٹری دفاع جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے کراچی ایئر پورٹ پر امریکی کمپاؤنڈ کے قیام کے بارے میں قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی ہے

جبکہ سیکریٹری دفاع اس حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں کہ کراچی ایئر پورٹ پرکسی قسم کا کمانڈ سینٹر یا امریکی کمپاؤنڈ کے قیام کی اجازت نہیں دی تاہم یہ معاملہ اب قومی سلامتی کمیٹی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بھجوا دیاہے' قومی سلامتی کمیٹی پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا خیر مقدم کرتی ہے۔




کمیٹی ساڑھے 4 سال میں تمام نو گو ایریاز میں گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی با رپارلیمان نے قوی سلامتی پر پالیسی ڈرافٹ تیار کیا ہے۔ وہ بدھ کو یہاں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ پر امریکی کمپاؤنڈ کے قیام کا معاملہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بھجوا دیا ہے اب وہی اس معاملے کو دیکھے گی جبکہ لاپتہ افراد پر قومی سلامتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دی اس پر مزید پیش رفت حکومت کا کام ہے۔
Load Next Story