طالبان اب کمزورہوچکے لوگوں کا قتل بندکریں رحمن ملک

لشکر جھنگوی کا خطرہ تاحال موجودہے، اگرمناسب کارروائی نہ ہوئی تومسائل پیداکریگی

شدت پسندانہ ذہنیت کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک بھی مسائل سے دوچاررہتے ہیں، وزیر داخلہ فوٹو : فائل

وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ اب طالبان کمزورہوچکے ہیں،وہ تشددختم اورمعصوم لوگوں کو قتل کرنا بندکریں۔ لشکر جھنگوی کا خطرہ تاحال موجود ہے۔

اگرمناسب کارروائی نہ ہوئی تو یہ اورمسائل پیداکریگی۔ فعال پالیسیوں کے نتیجہ میںکراچی کے سوا ملک بھرمیں امن کویقینی بنایا گیا ہے اوران علاقوں میں بھی آزادانہ نقل وحمل ممکن ہو گئی ہے جوکالعدم تنظیموں کا گڑھ ہوا کرتے تھے ہم جہاں بھی جائیں، وہاں امن ہے۔




بدھ کو انھوں نے اے پی پی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تشدد پسندانہ ذہنیت کی بنا پردنیاکے ترقی یافتہ ممالک بھی امن وامان کے مسائل سے دوچاررہتے ہیں۔ انھوں نے بادامی باغ سانحہ کوبدقسمت واقعہ قراردیا اورکہاکہ اگرعدالت نے بلایا تو اس سانحے کی وجوہات کی تفصیلات پیش کردیں گے۔دریں اثناء وزیرداخلہ سے وزیراعظم کے مشیر سید قاسم شاہ ، سینیٹر الیاس احمد بلوراورسینیٹرروزی خان نے ملاقاتیں کیں۔
Load Next Story