القدس پر قبضے کا سوچنے والے درختوں کے پیچھے بھی نہیں چھپ سکیں گےترک صدر
ہمیں یا اہلِ فلسطین کو ٹرمپ کا فیصلہ ماننے پر کوئی پابند نہیں کرسکتا۔ طیب اردگان
PESHAWAR:
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس پر قبضے کا سوچنے والے یہ ذہن نشین کرلیں کہ مستقبل میں انہیں چھپنے کے لیے ایک درخت تک نہیں ملے گا۔
ترک میڈیا کے مطابق دارالحکومت انقرہ میں کاروباری شخصیات اور تاجروں کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردگان نے کہا کہ ٹرمپ کے اعلان نے امریکا کو نہتے فلسطینیوں کی اسرائیلوں کے ہاتھوں خونریزی کا حصہ دار بنادیا ہے جب کہ ہم نے امریکی فیصلے کو تسلیم کیا ہے اور نہ کبھی کریں گے، ہمیں یا اہلِ فلسطین کو ٹرمپ کا فیصلہ ماننے پر کوئی پابند نہیں کرسکتا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ترک صدر کا امریکی سفیر کو امریکا کا نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار
ترک صدر کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کو مسلمانوں کے لیے زندان بنانے والے سنُ لیں کہ فلسطین کی آزادی تک مسلمان جدوجہد جاری رکھیں گے،القدس کے معاملے پر جو کوئی مظلوموں کا ساتھ نہیں دے گا اسے عالمی امن سے متعلق کچھ بھی کہنے کا حق نہیں ہے جب کہ جو لوگ القدس پر قبضے یا اس کا مالک بننے کا سوچ رہے ہیں وہ جان لیں کہ انہیں کل کسی درخت کے پیچھے بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
قبل ازیں طیب اردگان نے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی دارالحکومت بنانے پر اسرائیل کو دہشتگردی ریاست قرار دیا تھا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ نہتے اور معصوم فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں،اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے ہم فلسطینیوں کو صہیونیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔