تعلیمی اداروں میں شدت پسندی اور تشدد کی روک تھام کیلیے ایڈوائزری جاری

وائس چانسلرز کمیٹی اجلاس میں طے شدہ نکات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جامعات کی سیکیورٹی بڑھانے کی تجاویز

ایڈوائزری ملک بھر کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو بھیجی گئی، مقصد ملک بھر کے طلباکو وطن دشمنوں سے بچانا ہے۔ فوٹو: فائل

ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحانات، پرتشدد واقعات اورطلبا کو وطن دشمن عناصرکی سازش سے بچانے کیلیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملکی جامعات میں طلبا کی کونسلنگ، طلبا ڈائریکٹوریٹس کا قیام ، کھیل اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ جیسے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔


ایچ ای سی نے ملکی جامعات کی سیکیورٹی بڑھانے، زیر تعلیم طلبا واساتذہ کے مابین رابطوں کو فروغ دینے، طلبا کے ڈائریکٹوریٹس بنانے، غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد تواتر سے یقینی بنانے جبکہ تحمل، برداشت، بردباری، سماجی حقوق کے ادراک پر مبنی لیکچرز کے انعقاد پر مبنی5 نکاتی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز اور سربراہان کے نام جاری کیے گیے۔

واضح رہے کہ ایڈوائزری لیٹر نمبر (No.10-1/A&C/HEC/2017/606) میں ملکی جامعات پر زور دیا گیا ہے کہ طلبا اور یونیورسٹی اسٹاف میں بنیادپرستی اور دہشت گردی کی طرف بڑھتے رجحان اور مواقع کی روک تھام کے لیے پروگرامز ترتیب دیں۔
Load Next Story