کراچی کی انتخابی فہرستوں کے معاملے پرالیکشن کمیشن اورنادرا کا اجلاس 21 مارچ کو ہوگا

مشترکہ اجلاس میں اسکروٹنی کےبعد انتخابی فہرستوں کی حتمی لسٹ شائع کردی جائےگی۔


ویب ڈیسک March 14, 2013
مشترکہ اجلاس میں اسکروٹنی کےبعد انتخابی فہرستوں کی حتمی لسٹ شائع کردی جائےگی۔ فوٹو: فائل

کراچی کی انتخابی فہرستوں کے معاملے پرالیکشن کمیشن اورنادرا کا اجلاس 21 مارچ کو ہوگا۔

نادرا کی جانب سے کراچی کی انتخابی فہرستوں کی ڈیٹا انٹری کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور 21 مارچ کو نادرا کی جانب سے کراچی میں گھرگھر ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کے بعد تیارکی جانے انتخابی فہرستوں پرالیکشن کمیشن کوبریفنگ دی جائے گی، مشترکہ اجلاس میں اسکروٹنی کےبعد انتخابی فہرستوں کی حتمی لسٹ شائع کردی جائےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں