بلوچستان حکومت آئینی طورپربحال ڈیڈلاک برقرار آج اہم فیصلےمتوقع

وزیراعلیٰ کی آئینی حیثیت گورنرراج کی مدت کے خاتمے کے ساتھ ہی بحال ہوگئی ہے، ماہرین


/ March 14, 2013
وزیراعلیٰ کی آئینی حیثیت گورنرراج کی مدت کے خاتمے کے ساتھ ہی بحال ہوگئی ہے، ماہرین فوٹو: فائل

بلوچستان حکومت آئینی طورپربحال ہوگئی لیکن ڈیڈلاک اب بھی برقرارہے جس کے حل کے لیے آج اہم فیصلےمتوقع ہیں۔

وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی طرف سے استعفیٰ دینے سے انکارکے بعد آئینی ماہرین کی کئی آراء سامنے آرہی ہیں، بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی آئینی حیثیت گورنرراج کی مدت کے خاتمے کے ساتھ ہی بحال ہوگئی جبکہ بلوچستان میں گورنرراج میں توسیع کا آپشن بھی زیرغورہے تاہم ماہرین کے مطابق گورنرراج میں توسیع کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری لینا ہوگی جبکہ بلوچستان کی صورت حال پرغورکے لئے صدراوروزیراعظم میں ملاقات بھی ہوچکی ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں جے یو آئی (ف) کے پارلیمانی لیڈرمولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جلد اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرکے لائحہ عمل طے کیا جائے گا، بلوچستان اسمبلی کی آئینی مدت 6 اپریل کوپوری ہورہی ہے اور اس سے پہلے صوبے میں نگران سیٹ اپ کابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |