سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے نئے کاغذات نامزدگی کو درست قراردے دیا

ملک کاسب سےاہم مسئلہ انتخابات ہیں، ان میں ایک دن بھی تاخیرنہیں ہونی چاہیئے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک March 14, 2013
ملک کاسب سےاہم مسئلہ انتخابات ہیں، ان میں ایک دن بھی تاخیرنہیں ہونی چاہیئے، چیف جسٹس فوٹو: فائل

KARACHI: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے تیار کردہ نئے کاغذات نامزدگی کو درست قراردے دیا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے انتخابی اصلاحات پرعملدرآمد کیس کی سماعت کی، دوران سماعت الیکشن کمیشن کی طرف سے کاغذات نامزدگی کا نیا فارم عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ معلوم ہونا چاہیئےکہ امیدوارجرائم میں تو ملوث نہیں رہا، ٹرانسپورٹ دینے پرپابندی سے ووٹرپرامیدوارکا احسان ختم ہو جائےگا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ نہ بھی ہو تو الیکشن کمیشن خود فیصلہ کرسکتا ہے، حقیقی نمائندہ وہی ہے جسے عوام کی حمایت حاصل ہو، انہوں نے کہا کہ ملک کاسب سےاہم مسئلہ انتخابات ہیں، ان میں ایک دن بھی تاخیرنہیں ہونی چاہیئے، اس موقع پر اٹارنی جنرل نےعدالت کوبتایا کہ تاخیر حکومت نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کررہا ہے اور سینیٹ سفارشات کا بھی الیکشن کمیشن نےتاحال جواب نہیں دیا، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کی طرف سے تیار کردہ نئے کاغذات نامزدگی کو درست قراردیتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |