وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے نگران وزیراعظم کیلیے تین نام تجویز کردیئے
وزیراعظم کے تجویز کردہ ناموں میں عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹرعشرت حسین اورجسٹس ریٹائرڈ میرہزار کھوسوشامل ہیں۔
وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے نگران وزیراعظم کے لیے تین نام تجویز کردیئے، موجودہ حکومت کے سابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی شامل۔
وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے نگران سیٹ اپ کے آئینی تقاضے کوپورا کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کے لیے تین نام تجویزکردئیے ہیں جن میں عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹرعشرت حسین اورجسٹس ریٹائرڈ میرہزار کھوسوشامل ہیں، سندھ سے تعلق رکھنے والے عبدالحفیظ شیخ موجودہ حکومت کے سابق وزیرخزانہ ہیں، وہ مشرف دورمیں بھی وزیرِخزانہ رہے۔
ڈاکٹر عشرت حسین اسٹیٹ بینک کے سابق گورنراورممتاز ماہرمعاشیات ہیں، ان کا تعلق بھی صوبہ سندھ سے ہے جبکہ نگران وزیراعظم کے لیے تیسرانام جسٹس ریٹائرڈ میرہزارکھوسوکا سامنے آیا ہے جوبلوچستان ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس رہے ہیں۔
وضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے نگران وزیراعظم کے لیے وزیراعظم راجا پرویزاشرف کوخط لکھ کرجسٹس ریٹائرڈ شاکراللہ جان، جسٹس ریٹائرڈ ناصراسلم زاہد اوررسول بخش پلیجو کے نام دیئے تھے۔