امریکی ایجنسیوں نے پاکستان میں آئندہ انتخابات ناگزیر اور سنگ میل قرار دے دیے

پاک بھارت تعلقات میں بھی بہتری آئی ہےلیکن دہشت گردی اورعلاقائی تنازعات پرابھی تک سنجیدگی سےبات چیت نہیں کی گئی،رپورٹ۔


ویب ڈیسک March 14, 2013
پاک بھارت تعلقات میں بھی بہتری آئی ہےلیکن دہشت گردی اورعلاقائی تنازعات پرابھی تک سنجیدگی سےبات چیت نہیں کی گئی،رپورٹ۔

امریکی خفیہ ایجنسیوں نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں آئندہ انتخابات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اسے ملک کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت دےدی ہے۔


امریکا کی 16 خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے کانگریس کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی بھرپور توجہ افغانستان سے نیٹو فورسز کی واپسی پر مرکوز ہے اور پاکستانی حکومت نے افغان حکومت سے تعلقات کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش بھی کی ہے، پاکستان میں طالبان کی طرف سے حملوں میں کمی آئی ہے۔ البتہ حکومت ابھی تک اقتصادی مسائل سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں۔


رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں بھی بہتری آئی ہے لیکن دہشت گردی اور علاقائی تنازعات پر ابھی تک سنجیدگی سے بات چیت نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں