امریکی خفیہ ایجنسیوں نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں آئندہ انتخابات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اسے ملک کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت دےدی ہے۔
امریکا کی 16 خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے کانگریس کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی بھرپور توجہ افغانستان سے نیٹو فورسز کی واپسی پر مرکوز ہے اور پاکستانی حکومت نے افغان حکومت سے تعلقات کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش بھی کی ہے، پاکستان میں طالبان کی طرف سے حملوں میں کمی آئی ہے۔ البتہ حکومت ابھی تک اقتصادی مسائل سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں بھی بہتری آئی ہے لیکن دہشت گردی اور علاقائی تنازعات پر ابھی تک سنجیدگی سے بات چیت نہیں کی گئی۔