ملک کے مختلف شہروں میں بارش وبرفباری کے بعد گیس بحران
پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں
ملک کے مختلف شہروں میں بارش اوربرفباری کے باوجود دھند کا راج ہے جب کہ سردی میں اضافے کے نتیجے میں گیس کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے تاہم شہریوں کوگیس کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پنجاب اورخیبرپختون خوا کے مختلف علاقے بارش کے باوجود شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے سائیبیرین ہوائیں کراچی کا رُخ کریں گی۔
اسلام آباد ، راولپنڈی، سرگودھا، میانوالی، گوجرانوالہ، پنڈی بھٹیاں، لاہوراورمضافات میں موسم سرما کی پہلی بارش نے ٹھنڈ بڑھا دی ہے جب کہ پہاڑی علاقے برف سے سفید ہورہے ہیں۔ ملکہ کوہسار، سوات، چترال اوردیربالا کے پہاڑوں پرصبح سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گلیات ایوبیہ نتھیا گلی میں 6 انچ سے زائد برف پڑچکی ہے۔ پشاور، ملاکنڈ، دیر، صوابی، مردان، چارسدہ اوردیگرشہروں میں وقفے وقفے سے بادل برس رہے ہیں۔ میدانی ہوں یا پہاڑی علاقے ہرجگہ سردی کی شدت کے باعث گرم ملبوسات، خشک میوہ جات اورگرما گرم پکوانوں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔
پنجاب کے متعدد شہروں میں گیس کے شدید بحران کا سامنا ہے جس کے باعث عوام پریشان ہیں اور ہوٹلوں پر رش بڑھ گیا ہے۔ بلوچستان کے علاقے زیارت میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گیس پریشر میں کمی سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
آزاد کشمیرکے بالائی علاقوں میں راولاکوٹ ، میرپورسمیت گلگت بلتستان کے بالائی علاقے اسکردواستورمیں رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شہرمیں 3 انچ جب کہ بالائی پہاڑوں پر2 فٹ تک برف پڑچکی ہے، لوئرکوہستان اورکولئی پالس کے مختلف دیہات میں بھی برفباری کاسلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید دوروزتک برفباری کاسلسلہ جاری رہنے کی نوید سنادی ہے۔
سرگودھا میں ڈویژن کے چاروں اضلاع میں بارش اورٹھنڈی ہواؤں کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، بارش کی وجہ سے کئی ہفتوں سے جاری خشک سردی کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔ بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوجانے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔ ڈویژن کے دیگراضلاع خوشاب، میانوالی اوربھکر میں بھی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے گندم اورچنے کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگودھا ڈویژن کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: ننکانہ میں گھر کی چھت گرنے سے 4 کمسن بچے جاں بحق
گوجرانوالہ میں بارش کے باعث زیرتعمیرعمارت کی چھت گر گئی جس کے باعث ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق جب کہ تین زخمی ہوگئے جب کہ ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں بھورومیں بارش سے بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 4 کمسن بچے ملبے تلے دب گئے۔
مختلف علاقوں میں جہاں بارش اوربرف باری نے سردی بڑھائی ہے وہیں دھند نے بھی نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔ میانوالی، چشثیاں اور گردونواح میں شدید دھند سے ذرائع آمدورفت بری طرح متاثرہوگئی ہے۔ بنوں اورگردونواح میں دھند سے لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا جب کہ حد نگاہ 5 میٹرہورہ گئی ہے، پنڈی بھٹیاں اورگردونواح میں شدید دھند حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔ بہاولنگر، سریا خان، بھکر سمیت متعدد علاقوں میں شدید دھند سے حد نگاہ صفررہ گئی جب کہ ٹریفک کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا جس سے اسکول آنے والے بچوں اور ڈیوٹی پر آنے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔