امریکا تیل بردارکشتی گیس پائپ لائن سے ٹکڑا گئی ایک شخص ہلاک 3 زخمی

دوہزارگیلن تیل لے کرجانے والی کشتی لوئے زانا کے ساحل پر واقع گیس پائپ لائن سے ٹکرائی جس سے دھماکا ہوا۔


ویب ڈیسک March 14, 2013
دوہزارگیلن تیل لے کرجانے والی کشتی لوئے زانا کے ساحل پر واقع گیس پائپ لائن سے ٹکرائی جس سے دھماکا ہوا. فوٹو: رائٹرز

امریکی ریاست لوزیانا میں تیل بردارکشتی گیس پائپ لائن سے ٹکڑا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔


امریکی میڈیا کے مطابق ریاست لوزیانا کے ساحل پر دوہزارگیلن تیل لے کرجانے والی کشتی گیس پائپ لائن سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں کشتی پر سوار ایک شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے، دھماکے سے بڑے پیمانے پرمالی نقصان کا بھی خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں