شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ پاک فوج کے دو اہلکار شہید
پہاڑی علاقہ میں چھپے دہشت گردوں نے فوجی گاڑی پر فائرنگ کی، آئی ایس پی آر
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔ پہاڑی علاقہ میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری سے متعدد دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید حال ہی میں پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہوئے تھے اور یہ ان کی پہلی پوسٹنگ تھی۔ عبدالمعید کا تعلق بورے والا وہاڑی سے تھا۔ ادھر سپاہی بشارت کی عمر بھی 21 سال تھی اور وہ گلگت کے گاؤں ڈینیور کے رہائشی تھے۔ وہ تین سال پہلے فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔
شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی آبائی گاؤں وہاڑی میں نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں گیریژن کمانڈر جواد زکا اور ایم این اے طاہر اقبال سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شہید عبدالمعید کا جسد خاکی بذریعہ روڈ ڈیرہ اسماعیل خان سے وہاڑی لایا گیا جب کہ تدفین کے لئے مرحوم کا جسد خاکی لاہور لے جایا جائے گا۔
دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے شہید ہونے والے دوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج جوہم آزاد ہیں اپنے بیٹوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہیں، آزادی مفت میں نہیں ملتی بلکہ اس کی قیمت چکانا پڑتی ہے، ہمارے بہادر بیٹے آزاد دھرتی کے لیے قربانیاں دیتے ہیں جب کہ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی شمالی وزیرستان میں فوجی گاڑی پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے وطن عزیزکی خاطراپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی، قیمتی انسانی جانوں کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، شہداء کی قربانیوں کا کوئی متبادل نہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قوم وطن دشمنوں کیخلاف افواج پاکستان کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کریگی، پاکستان انشاء اللہ دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کر دے گا اور ہم یہ جنگ جیت رہے ہیں، اللہ دہشت گردوں کو جلد نیست ونابود کرے۔