نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اضافے کا اطلاق کے ای ایس سی کے سوا ملک بھر کے لیے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر ہوگا۔


ویب ڈیسک March 14, 2013
اضافے کا اطلاق کے ای ایس سی کے سوا ملک بھر کے لیے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر ہوگا۔ فوٹو : فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ماہ جنوری کے لیے ایک روپیے 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق کے ای ایس سی کے سوا ملک بھر کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر ہوگا۔

اس سے قبل نیپرا نے اکتوبر 2012 میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں 4 پیسے، نومبر میں 85 پیسے جبکہ دسمبر میں ایک روپیے 35 پیسے اضافہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں