حیدرآباد میں عمارت منہدم ہونے سے بچی جاں بحق 10 افراد زخمی

گودام میں دھماکے کے تھوڑی دیر بعد 2 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، علاقہ مکین

گودام میں دھماکے کے تھوڑی دیر بعد 2 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، علاقہ مکین فوٹو: فائل

ٹنڈو میر محمود میں 2 منزلہ عمارت منہدم ہونے سے بچی جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حیدرآباد کے علاقے اسلام آباد چوک میں آتشبازی کا سامان بنانے والے گودام میں دھماکے کے بعد متصل 2 منزلہ عمارت گرگئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی جب کہ 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔


مہندم ہونے والی عمارت کے ملبے میں سے نکالے جانے والوں میں رمضان، اس کی اہلیہ شبانہ، بیٹیاں کرن، کرشمہ، ارم، لبنی، افضل، بے بی یاسمین، بے بی صائمہ کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ ایک 9 ماہ کا بچہ عمران لاپتہ ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق چائے بنانے کے دوران آگ بھڑکی اور سلینڈر پھٹنے سے گودام میں موجود آتشبازی کا سامان اور ملحقہ گتے کے کارخانے کو بھی آگ لگ گئی اور15 سے 20 منٹ میں دو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔
Load Next Story