مسلم لیگ ن کے 3 ارکان کے استعفے سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو پیش

مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان نے اپنے استعفے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کو پیش کردیئے ہیں


ویب ڈیسک December 12, 2017
مسلم لیگ (ن) کے پانچ اراکین نے پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا، فوٹو: فائل

پنجاب حکومت کی جانب سے مطالبات منظور نہ ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان نے اپنے استعفے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کو پیش کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ اتوار کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے فیصل آباد کے علاقے دھوبی گھاٹ میں ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے 2 جب کہ پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے استعفے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت پیر حمید الدین سیالوی کے اسسٹنٹ نواز نے اراکین اسمبلی نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ کے استعفے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو جمع کروائے۔

واضح رہے کہ جلسہ عام میں مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور ڈاکٹر نثار جٹ نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کے استعفے اب تک اسپیکر قومی اسمبلی کو موصول نہیں ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔