سی سی پی او لاہور امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

امجد جاوید سلیمی کو 7 فروری کو اسلم ترین کی جگہ نیا سی سی پی اولاہورتعینات کیا گیا تھا

امجد جاوید سلیمی کو 7 فروری کو سی سی پی اولاہورتعینات کیا گیا تھا، فوٹو فائل

لاہور:
سی سی پی او لاہور امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ محمد عملیش کو سی سی پی او تعینات کردیا گیا۔


امجد جاوید سلیمی کو سی سی پی اوکے عہدے سے ہٹاکر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کردیا گیا ہے،امجد جاوید سلیمی کو 7 فروری 2013کو سی سی پی اولاہورتعینات کیا گیا تھا اس سے قبل وہ ریجنل پولیس آفیسر(آرپی او)سرگودھا کے فرائض انجام دے رہے تھے، ان کی جگہ تعینات کئے جانے والے نئے سی سی پی اومحمد عملیش بھی اس وقت ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سانحہ بادامی باغ واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا چھوٹے پولیس افسران کو عہدے سے ہٹانے سے کچھ نہیں ہوگا،واقعے کے ذمہ دار آئی جی پنجاب اورسی سی پی اولاہور بھی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story