سندھ اسمبلی میں ایڈہاک اورعارضی ملازمین کومستقل کرنے کا بل منظور

بل کے تحت مستقل ہونے والوں میں گریڈ ایک سے 18 تک کے ملازمین شامل ہیں.


ویب ڈیسک March 14, 2013
بل کے تحت مستقل ہونے والوں میں گریڈ ایک سے 18 تک کے ملازمین شامل ہیں. فوٹو فائل

سندھ اسمبلی نےایڈہاک اورعارضی سرکاری ملازمین کومستقل کرنے کا بل اتفاق رائےسےمنظورکرلیا۔

اسپیکر نثار احمد کھوڑو کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرقانون ایازسومرونے ایڈہاک اور عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل پیش کیا، بحث کے دوران قائد حزب اختلاف سید سرداراحمد نے تجویزپیش کی کہ بل پرغورکل تک موخرکیا جائے تاکہ اس میں موجود خامیوں کی تصحیح ہوجائے۔

اس موقع پرایازسومرونے کہا کہ اگر اپوزیشن بل میں ترامیم لانا چاہتی ہے توخیرمقدم کریں گے، جس کےبعد بل اتفاق رائے سے منظورکرلیا گیا، بل کے تحت مستقل ہونے والوں میں گریڈ ایک سے 18 تک کے ملازمین شامل ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پرکام کرنے والے اس قانون کے زمرے میں نہیں آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں