وزیراعظم نے نگراں وزیراعظم کے حوالے سے چوہدری نثارکو خط ارسال کردیا

نگران وزیر اعظم کےلئے حفیظ شیخ،عشرت حسین اورجسٹس(ر)میر ہزارخان کھوسو کا نام تجویز کررہے ہیں،وزیر اعظم کا خط


ویب ڈیسک March 14, 2013
نگران وزیر اعظم کے لئے تجویز کردہ تینوں اشخاص اپنی اہلیت، وقار اور دیانتداری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے نگران وزیر اعظم کے لئے حکومت کی جانب سے 3 مجوزہ ناموں سے قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

وزیراعظم نے چوہدری نثار علی خان کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے پارلیمنٹ کو سربلند،الیکشن کمیشن کو خودمختار اورعدلیہ کو آزادکیا، حکومت نےملک میں مفاہمت کی پالیسی کوفروغ دیا، ہم نےعوام کی بہتری کےلیےاتفاق رائےکی سیاست اپنائی،ہم نے آئین کے سامنے سرجھکایااورنیک نیتی و صبر سے کام لیا۔

وزیر اعظم نے خط میں کہا کہ آئین کے تحت ہمیں مل کرملک کوانتخابات کی طرف لےکرجاناہے، ملک میں نئے انتخابات سے قبل نگران وزیر اعظم کےلئے وہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹرعشرت حسین اورجسٹس(ر)میر ہزارخان کھوسو کا نام تجویز کرتے ہیں، تینوں اشخاص اپنی اہلیت،وقاراوردیانتداری کی وجہ سےجانےجاتےہیں، خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے آپ کےجواب کا انتظار ہے تاہم نگران وزیراعظم کےمجوزہ ناموں پرطےشدہ وقت پرمشاورت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں