امریکا میں خواجہ سراؤں کو فوج میں بھرتی کی اجازت مل گئی

یکم جنوری سے خواجہ سرا امریکی فوج میں شمولیت اختیار کرسکیں گے


ویب ڈیسک December 12, 2017
امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی یکم جنوری 2018 سے ایک بار پھر شروع کردی جائے گی۔ فوٹو: انٹرنیٹ

امریکا میں خواجہ سراؤں کو فوج میں بھرتی کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن سمیت تین وفاقی عدالتوں نے امریکی صدر کی جانب سے عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کو فوج میں بھرتی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے پہلے اکتوبر میں امریکی ڈسٹرکٹ جج کولن کولرکوٹلی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے خواجہ سراؤں کی فوج میں شمولیت کے احکامات پرعملدرآمد روکنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ نئے عدالتی احکامات کے مطابق یکم جنوری سے امریکی فوج میں خواجہ سرا (ٹرانس جینڈر) بھی شمولیت اختیار کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کی فوج میں بھرتی کی مخالفت اور انہیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پر پابندی عائد کردی تھی جس کے خلاف سماجی تنظیموں نے عدالت سے بھی رجوع کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں