پاکستان مسئلہ فلسطین کا حل چاہتا ہے سربراہ پاک فوج

مسئلہ کشمیر و فلسطین پر اپنے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے،آرمی چیف


ویب ڈیسک December 12, 2017
مسئلہ فلسطین اورکشمیرایشو کو پاکستانی عوام کی ایک جیسی سیاسی و اخلاقی حمایت حاصل ہے،آرمی چیف،فوٹو:آئی ایس پی آر

KARACHI: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کا حل چاہتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلسطین کے سفیر ایچ ای ولید اے ایم ابوعلی نے ملاقات کی اور فلسطین کاز کی حمایت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کی امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے منصوبے کی مذمت

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر ایشو کے ساتھ مسئلہ فلسطین کا بھی حل چاہتا ہے، دونوں ایشوز کو پاکستانی عوام کی ایک جیسی سیاسی و اخلاقی حمایت حاصل ہے، ہم کشمیر و فلسطین پر اپنے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے اور نام نہاد قبضے کی حقیقت سے قطع نظر اصولی موقف پر قائم ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں