پاکستان میں مئی 2013 میں الیکشن ناگزیر ہیں امریکی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ
پاکستان میں یہ الیکشن سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، امریکی رپورٹ
امریکا کی خفیہ ایجنسیوں نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستان میں مئی 2013 میں ہی الیکشن کو ناگزیر قرار دیا ہے۔
امریکہ کی 16 خفیہ ایجنسیوں نے ''ورلڈ وائڈ تھریٹ اسیسمنٹ'' کے نام سے رپورٹ تیار کی ہے جس میں امریکی کانگریس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی بھرپور توجہ افغانستان سے نیٹو فورسز کی واپسی پر مرکوز ہے اور پاکستانی حکومت نے افغان حکومت سے تعلقات کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش بھی کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں طالبان کی طرف سے حملوں میں کمی آئی ہے البتہ حکومت ابھی تک اقتصادی مسائل سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں بھی بہتری آئی ہے لیکن دہشت گردی اور علاقائی تنازعات پر ابھی تک سنجیدگی سے بات چیت کا عمل شروع نہیں کیا گیا۔