
فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے شادی کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں لیکن کل انہوں نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کرکے میڈیا پر چلنے والی خبروں کو درست ثابت کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے جوشیلے اداکار ورن دھون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سلائی مشین چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ساتھ میں انہوں نے فلم سے متعلق بھی لکھا کہ 'ہاتھ پیر کا میل گورو،'سوئی دھاگے کا کھیل شروع'۔
हाथ-पैर का मेल गुरु,
— VarunDhawan (@Varun_dvn) December 12, 2017
सुई-धागे का खेल शुरू! #SuiDhaaga @SuiDhaagaFilm @yrf
2018 Gandhi Jayanti #madeinindia pic.twitter.com/ha7HmKNfN4
رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما بھی یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم 'سوئی دھاگا' کا حصہ ہیں اور وہ پہلی بار نوجوان اداکار ورو دھون کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جب کہ وہ آج کل اپنی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں اور اس کے فوراً بعد فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گی۔
واضح رہے فلم کی شوٹنگ فروری میں شروع کی جائے گی جس میں ہدایت کاری کے فرائض شارت کتریہ سرانجام دے رہے ہیں جب کہ فلم اگلے سال 28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔