پاکستان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کی دوڑ سے باہر
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا میزبان ملائیشیا کے ساتھ میچ 2-2 گول سے سے برابر رہا۔
KARACHI:
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا میزبان ملائشیا کے ساتھ چوتھا میچ 2-2 گول سے سے برابر رہا جس کے بعد پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔
ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اورایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کئے،ملائیشیا کی جانب سے فیصل ساری نے پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی تاہم محمد عمران نے پاکستان کی جانب سے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابرکردیا،کھیل کے 53ویں منٹ میں ملائشیا کی جانب سے محمد رضی رحیم نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلادی جو پاکستان نے کھیل کے آخری لمحات میں گول کرکے ایک بار پھر برابر کردی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف جیتا تھا جبکہ اسے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے اور بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لئے پاکستان کو ملائشیا سے آج ہونے والے میچ میں جیتنا ضروری تھا۔ پاکستان اپنا اگلا میچ 16 مارچ کو جنوی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔