اہلسنت والجماعت کی حمایت سے ہی شہبازشریف رکن منتخب ہوئے احمد لدھیانوی

شہباز شریف نے شیخ وقاص اکرم کو ساتھ بٹھا کر احسان فراموشی کا ثبوت دیا ہے, مولانا احمد لدھیانوی

اگر ہم حمایت نہ کرتے تو آج شہباز شریف ایوان سے باہر ہوتے، احمد لدھیانوی ۔ ۔فوٹو : فائل

KARACHI:

اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے مسلم لیگ (ن) میں شیخ وقاص اکرم کو شامل کرنے پر شہاز شریف کو احسان فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2008کے ضمنی انتخاب میں اہلسنت والجماعت کی حمایت سے ہی شہبازشریف کامیاب ہوئے۔


اپنے ایک بیان میں اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ 2008 میں بھکر کے ضمنی انتخابات میں اہل سنت والجماعت کی حمایت سے ہی شہباز شریف کامیاب ہوئے، اگر وہ حمایت نہ کرتے تو آج شہباز شریف ایوان سے باہر ہوتے۔



اہل سنت والجماعت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے شیخ وقاص اکرم کو ساتھ بٹھا کر احسان فراموشی کا ثبوت دیا ہے۔ اب ان کی جماعت آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر میں مسلم لیگ (ن)کا مقابلہ کرے گی۔


واضح رہے کہ شیخ وقاص اکرم جھنگ سے دو بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں اور وہ مقامی سیاست میں اہل سنت والجماعت کے روایتی حریف ہیں۔


Recommended Stories

Load Next Story