اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو سپردخاک کر دیا گیا

پروین رحمان کی نماز جنازہ میں شریک افراد نے ان کے بیہیمانہ قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔

پروین رحمان کی نماز جنازہ میں شریک افراد نے ان کے بیہیمانہ قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر اور سماجی کارکن پروین رحمان کو نارتھ کراچی کے شاہ محمد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔


پروین رحمان کی نماز جنازہ گلستان جوہر میں ان کی رہائش گاہ کے باہر ادا کی گئی جس میں سول سوسائٹی، ٹریڈ یونینز اور این جی اوز سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے، نماز جنازہ میں شریک افراد نے ان کے بیہیمانہ قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا، پروین رحمان کو گزشتہ روزبنارس کالونی میں واقع باچاخان فلائی اوور کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

پروین رحمان ایک سماجی کارکن تھیں اور عزم و ہمت کی ایک روشن مثال جنہوں نے ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی کہلائے جانے والے اورنگی ٹاون کے عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے دن رات ایک کردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story