وزیراعظم او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلیے استنبول پہنچ گئے

اجلاس میں امریکی کے اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔


ویب ڈیسک December 12, 2017
وزیرخارجہ خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بیت المقدس کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے استنبول پہنچ گئے۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سی کے غیر معمولی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے استنبول پہنچ گئے ہیں جب کہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ سربراہ اجلاس میں امریکا کی جانب سے اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رہنما صورتحال سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کریں گے۔


وزیراعظم فلسطین کےعوام کے لئے پاکستان کے عوام اور حکومت کی غیرمتزلزل حمایت کے جذبات پہنچائیں گے اور وہ اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیں گے کہ بیت المقدس کے معاملے پر مشترکہ مؤقف اپنایا جائے، امریکی انتظامیہ سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کے لئے کہا جائے، سربراہ اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا جس میں وزیر خارجہ خواحہ محمد آصف شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں