سابق صدر پرویز مشرف 24مارچ کو وطن واپس آئیں گے

رویز مشرف 24 مارچ کی سہ پہر 3 بجے بین الاقوامی فضائی ادارے کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچیں گے.


ویب ڈیسک March 14, 2013
پرویز مشرف 2008 سے بیرون ملک مقیم ہیں۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے لئے تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں ہیں جس کے لئے انہوں نے 24 مارچ کا دن منتخب کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 24 مارچ کی سہ پہر 3 بجے بین الاقوامی فضائی ادارے کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچیں گے۔ جس کے بعد وہ سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔


واضح رہے کہ 2008 میں صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد پرویز مشرف بیرون ملک چلے گئے تھے۔ وہ کئی ماہ سے وطن واپسی کا عندیہ دے رہے تھے تاہم گزشتہ ہفتے انہوں نے نگراں حکومت کے قیام کے فوری بعد وطن واپسی کا اعلان کیا تھا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں