چاند کی غلط شہادت اور اعلان پر سزاؤں اور جرمانے کی تجویز

رویت ہلال کمیٹی چیئرمین اور ممبران سمیت 15 رکنی ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی چیئرمین اور ممبران سمیت 15 رکنی ہوگی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کی قانون سازی کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور مجوزہ بل میں چاند کا نجی اعلان کرنے والے کے لیے ایک سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔


مجوزہ بل کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی وفاق کے زیر کنٹرول ہوگی۔ کمیٹی چیئرمین اور ممبران سمیت 15 رکنی ہوگی جس میں ہر صوبے سے 2 علما اور آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا ایک، ایک رکن شامل ہو گا۔

مرکزی کمیٹی میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت مذہبی امور سے بھی ایک، ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ صوبائی کمیٹیاں چیئرمین سمیت 12 ارکان پر مشتمل ہوں گی جب کہ اسلام آباد کے لیے چیئرمین اور اوقاف کے رکن سمیت 7 ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
Load Next Story